پاکستان

ا مریکا اور ایران مذاکرات میں صرف چند نکات پر اتفاق ہونا باقی ہے: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

انطالیہ: نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ا مریکا اور ایران مذاکرات میں صرف چند نکات پر اتفاق ہونا باقی ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے دن سے ایران امریکا تنازعے کو حل کرنے کے لیے سفارتی کوششیں کررہے ہیں، پاکستان جنوبی ایشیا میں ٹرانس شپمنٹ کےلیے آئیڈیل ملک ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ47 سال کے بعد ایران، امریکا مذاکرات کی ثالثی پاکستان کے لیے قابل فخر ہے، ایران امریکا تنازعے کی وجہ سے اس خطے کی معیشت اور تجارت متاثرہوئی ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے 2 ارب آبادی کے اس خطے کا جی ڈی پی صرف 4 ٹریلین ہے، خطے کے ممالک کے درمیان تجارت کا کوئی باقاعدہ نظام نہیں، ہمیں جنوبی ایشیا کے ممالک کے درمیان تجارت اور رابطے بڑھانے کے لیے سخت محنت کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ لبنان میں سیزفائرکے بعد آبنائےہرمز تجارتی جہازوں کےلیے کھلنا انتہائی خوش آئند ہے، امریکا اور ایران مذاکرات میں صرف چند نکات پر اتفاق ہونا باقی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker