پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، 21 افسران تعینات

لاہور، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے صوبے بھر میں پولیس افسران کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
جس کے تحت 21 افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اس اقدام کو محکمہ پولیس میں انتظامی بہتری اور کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عمران احمد ملک کو ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ سلیم عباس کلاچی کو ایس ایس پی سی سی ڈی ملتان ریجن مقررکیا گیا ہے۔
کامران عامر خان اور عاطف نذیر کوسنٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، محمد نبیل کو چیف ٹریفک آفیسر ملتان اور کاشف اسلم کوایس ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ لاہورتعینات کیا گیا ہے۔
پنجاب میں کرایوں میں فوری کمی، الیکٹرک بسوں کا دائرہ بھی بڑھانے کا اعلان
اسی طرح احمد نواز شاہ کو ترقی دے کر ایس ایس پی آر ایم پی فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے جبکہ خرم شہزاد کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن ٹو پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔ احمد ارسلان کو ایڈیشنل ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب اورشاہ میرخالد کو ایس ایس پی سی سی ڈی لاہور تعینات کیا گیا ہے۔
مزید تقرریوں میں جہانداد اکرم کو ایس پی سی سی ڈی تھری لاہور، اسد علی کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن لاہور، عاطف امیر کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز سٹی لاہور اور بلال احمد کو ایڈیشنل ایس پی ڈولفن اسکواڈ لاہور مقرر کیا گیا ہے۔ اظہر جاوید کو ایس پی آر ایم پی پنجاب اور حسن فاروق کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن علامہ اقبال ٹاؤن تعینات کیا گیا ہے۔
گوجرانوالہ میں حنا نائیک بخت کو ایڈیشنل ایس پی سٹی تعینات کیا گیا جبکہ شوکت علی شیخ کو ایس پی انویسٹی گیشن ننکانہ صاحب اور شاہد رشید کو ایس پی انویسٹی گیشن خانیوال مقرر کیا گیا ہے۔
فرخ سہیل سندھو کو ایس پی پی ایچ پی سرگودھا جبکہ محمد آصف صفدر کو سپیشل برانچ سرگودھا ریجن میں تعینات کر دیا گیا ہے۔



