پاکستان

ملک کے بیشتر علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

ملک کے بیشتر علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، گرم موسم میں کراچی کے کچھ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے سے تجاوز کرگیا ۔

کراچی کے علاقوں گارڈن، لیاری، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ملیر، کورنگی اور اورنگی ٹاؤن میں کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ مستثنیٰ علاقے بھی بجلی کی بندش سے متاثر ہیں۔

لاہور اور لیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 2800 میگاواٹ ہے جب کہ نیشنل گرڈ سے 2700 میگاواٹ فراہم کی جا رہی ہے ، اس طرح لیسکو میں شارٹ فال 100 میگاواٹ تک رہ گیا۔

پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بجلی کی طلب اور رسد میں 600 میگاواٹ کے فرق کا سامنا ہے ۔

موسم میں بہتری اور ہفتے کے اختتام کی وجہ سے غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker