پاکستان

ایران امریکا مذاکرات: امریکی سیکیورٹی ٹیم کے خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ مذاکرات کے دوسرے دور کے سلسلے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جہاں امریکی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے 6 خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق امریکی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے خصوصی طیاروں نے نورخان ایئربیس پر لینڈ کیا۔ امریکی ٹیم اپنے ہمراہ لاجسٹک سامان اور متعدد گاڑیاں بھی لائی ہے، جو آئندہ مذاکراتی عمل کے دوران استعمال کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق خصوصی طیاروں کے ذریعے بلٹ پروف گاڑیاں اور ایمبولینس بھی پاکستان منتقل کی گئی ہیں۔ تاکہ سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق متوقع امریکی وفد انہی گاڑیوں کے ذریعے اپنی آمدورفت کرے گا۔ جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمبولینس بھی ساتھ رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker