انٹرنیشنل

ٹائٹینک کے زندہ بچنے والے شخص کی لائف جیکٹ حیران کن قیمت میں نیلام

تاریخی بحری جہاز ٹائٹینک کے ڈوبنے کے دوران زندہ بچ جانے والے ایک شخص کی پہنی ہوئی لائف جیکٹ نیلامی میں حیران کن چھ لاکھ 70 ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہو گئی۔

یہ جیکٹ فرسٹ کلاس مسافر لورا میبل فرانکاٹیلی نے لائف بوٹ نمبر ایک میں استعمال کی تھی، اس پر دیگر آٹھ زندہ بچ جانے والوں کے دستخط بھی موجود ہیں، جن میں فائر مین چارلس ہینڈرکسن، جارج ٹیلر اور ایبل سی مین جیمز ہورسول شامل ہیں۔

فلم ٹائٹینک میں اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کا پہنا ہوا کوٹ نیلام کرنے کا فیصلہ

نیلامی میں ایک امیر تاجر کی گھڑی، جو جہاز ڈوبنے کے دوران ہلاک ہو گیا تھا، ایک لاکھ 80 ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہوئی جبکہ ایک لائف بوٹ کا سیٹ کشن، جس پر اصل وائٹ سٹار برجی پلیٹ لگی ہوئی تھی تین لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ میں بکا۔

یہ کشن امریکا میں ٹینیسی کے شہر پیجن فورج اور مسوری کے شہر برینسن میں قائم ٹائٹینک میوزیم اٹریکشن نے خریدا، جہاں اسے نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker