بلوچستان

دشت میں سرچ آپریشن کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے آفیسر کا ریڈر شہید، 6 اہلکار زخمی ، پولیس

سریاب پولیس کی جانب سے دشت کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے آفیسر کا ریڈر شہید جبکہ ہیڈکانسٹیبل، کانسٹیبلز سمیت 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب ایس پی سریاب ڈویژن کی جانب سے سریاب اور دشت میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں دیگر پولیس اہلکاروں سمیت ایس پی کا ریڈر بھی سرچ آپریشن میں شریک تھا آپریشن کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے ریڈر ہیڈ کانسٹیبل رحمت اللہ شہید جبکہ 6 اہلکار ہیڈ کانسٹیبل نور احمد، کانسٹیبل اے ٹی ایف نیاز احمد، سب انسپکٹر وقار احمد، کانسٹیبل عبدالعلیم ، سب انسپکٹر جاوید گل، کانسٹیبل تاج محمد زخمی ہوگئے۔ نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردی گئی جس کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker