بلوچستان

ڈھاڈر: ٹریفک حادثے میں بچے سمیت تین افراد جاں بحق ، دو زخمی

ڈھاڈر مشرقی بائی پاس پر موڑ کاٹتے ہوئے مزدا گاڑی اور پک اپ اور موٹر سائیکل میں ٹکر حادثے میں بچے سمیت تین افراد جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح تقریبا 11 بجے کے قریب ڈھاڈر مشرقی بائی پاس پر کوئٹہ سے آنے والے مزدا کا مخالف سمت جانے والی پک اپ(ڈاٹسن) کے ساتھ موڑ کاٹتے ہوئے خوفناک حادثہ پیش آیا حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد بھی زد میں آئے واقعے کے بعد مقامی افراد اور پولیس نے نو سالہ جاں بحق بچہ محمد عثمان ولد ہمت خان قوم ساتکزئی اور دیگر شدید زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈھاڈر طبی علاج کیلئے منتقل کردیا جہاں دوران علاج قادر بخش ولد دین محمد سکنہ کلی پنجپائی کوئیٹہ دم توڑ گئے جبکہ مزید علاج کیلئے کوئیٹہ لے جانے والے موٹر سائیکل سوار عبدالمجید ولد عبدالحمید سکنہ الہ آباد سبی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے حادثے میں دیگر زخمیوں میں شوکت علی ولد احمد خان مگسی سکنہ سبی اور ہمت خان ولد محمد عثمان قوم ساتکزئی سکنہ تیرہ میل کوئیٹہ شامل تھے جاں بحق افراد کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا جبکہ دیگر دو زخمیوں کو مزید علاج و معالجے کیلئے کوئیٹہ منتقل کردیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker