انٹرنیشنل

آئی فون 18 پرو اور پرو میکس 2026 کب لانچ ہوں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

ایپل ستمبر 2026 میں اپنی نئی نسل کے اسمارٹ فونز آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس متعارف کروانے کی تیاری کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس بار ایپل کی لانچ حکمت عملی میں بڑی تبدیلی متوقع ہے۔ جس کے تحت پرو ماڈلز ستمبر 2026 میں پیش کیے جائیں گے۔ جبکہ بنیادی اور نسبتاً سستے ماڈلز 2027 کے موسمِ بہار میں لانچ ہوں گے۔

نئی سیریز میں سب سے بڑی اپگریڈ ایپل کی پہلی 2 نینو میٹر ٹیکنالوجی پر مبنی اے 20 چپ ہو گی۔ جو پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیز رفتار اور بہتر پاور ایفیشنسی فراہم کرے گی۔ جس سے بیٹری لائف میں بھی بہتری آئے گی۔

ڈیزائن میں بڑی تبدیلیوں کی بجائے “ڈائنامک آئی لینڈ” کے سائز میں کمی کا امکان ہے۔ جبکہ کیمرہ سسٹم میں ویری ایبل اپرچر ٹیکنالوجی شامل کیے جانے کی توقع ہے۔ جس سے صارفین روشنی کو بہتر طریقے سے کنٹرول کر سکیں گے۔

سام سنگ کا نیا امیج سینسر اور بہتر ٹیلی فوٹو لینس بھی ان ماڈلز کا حصہ ہو سکتے ہیں۔ رابطے کے لیے نیا سی 2 موڈیم متعارف کروایا جائے گا۔ جو سیٹلائٹ انٹرنیٹ جیسی جدید سہولتیں فراہم کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل فون کی خفیہ سیٹنگ سے بینک اکاؤنٹس کو خطرہ، الرٹ جاری

قیمت کے حوالے سے اندازہ ہے کہ پرو ماڈلز کی ابتدائی قیمت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہو گی۔ جبکہ ایپل 2026 میں اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون بھی پیش کر سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker