پاکستان

ایرانی مذاکراتی ٹیم منگل کو پاکستان پہنچےگی: امریکی میڈیا

امریکی ٹی وی سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایرانی مذاکراتی ٹیم منگل کو مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچے گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق مذاکراتی ٹیم اُن ہی شخصیات پر مشتمل ہوگی جنہوں نے پہلے مرحلے میں مذاکرات میں شرکت کی تھی۔

امریکی چینل نے بتایا کہ ایرانی توقع کررہے ہیں کہ بدھ کو جنگ بندی میں توسیع کا علامتی مشترکہ اعلان ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق معاملات ٹھیک رہے اور اگر صدر ٹرمپ پاکستان جانے پر راضی ہوئے تو ایرانی صدر بھی پاکستان جا سکتے ہیں، دونوں صدور پاکستان گئے تو دونوں مشترکہ اعلامیے پر دستخط کریں گے۔

امریکی چینل نے یہ بھی کہاکہ ایران کی جانب سے اب تک باضابطہ طور پر وفد بھیجنےکی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی گزشتہ روز کہا تھاکہ ان کے نمائندے مذاکرات کے لیے اسلام آباد جارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker