پاکستان

اللہ نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کا پرچم پوری دنیا میں بلند کردیا: احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی جماعت لوگوں کو بتاتی تھی کہ پاکستان کا بیڑا غرق اور ستیاناس ہوگیا ہے۔

نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت کے لیڈر کی تقریر شروع ہی ستیاناس اور بیڑا غرق سے ہوتی تھی، آج اسی پاکستان نے معرکۂ حق میں بھارت کے دانت توڑ کر رکھ دیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا اللہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا پرچم پوری دنیا میں بلند کردیا۔

ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے پوری دنیا کا دباؤ ٹھکرا کر ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker