بزنس

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ

ایرانی جہاز پر امریکی حملے اور ایران کے جوابی حملے کے خدشات پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

برطانوی خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ ہوگیا، 5.13 ڈالر اضافے سے برطانوی خام تیل کی قیمت 95.51 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 7 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 89.80 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمت تقریبا 2 فیصد اضافے سے 2 ڈالر 71 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔

یاد رہےکہ امریکا نے ایرانی بحری جہاز پر قبضہ کرلیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہےکہ جہاز اب امریکی تحویل میں ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ امریکا نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے ایک ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنا کر اس پر قبضہ کرلیا، امریکی فوج نے ایک ایرانی بحری جہاز کو روکا جو آبنائے ہرمز پر امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کر رہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker