پاکستان

محسن نقوی کی نیٹلی بیکر سے ملاقات، پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سفارتخانے میں اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے حوالے سے کیے گئے سکیورٹی انتظامات پر بھی بات چیت کی گئی۔

امریکی سفیرنے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے مخلصانہ کردار کو سراہا جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا اپنے تمام خاص مہمانوں کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے ہیں، اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker