بلوچستان
بلوچستان سے پہلی حج فلائٹ کل بروز منگل کوئٹہ سے روانہ ہوگی

کوئٹہ: بلوچستان سے پہلی حج فلائٹ کل بروز منگل شام 7:00 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوگی۔
گورنر بلوچستان کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روانہ ہونے والے تمام زائرین کو الوداع کہیں گے۔
گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل مقدس سنگ میلوں پر عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روانہ ہونے والی پہلی حج پرواز کے زائرین کو الوداع کہیں گے۔ شام 7:00 بجے روانگی سے قبل گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل، پہلی حج فلائٹ کے تمام زائرین، اور کوئٹہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے متعلقہ ذمہ دران ایک خصوصی اجتماعی دعا کریں گے۔ سفر حجاز کے مسافروں کے محفوظ سفر کے ساتھ پاکستان کے امن، ترقی اور سلامتی کیلئے بھی دعائیں مانگیں گے۔



