پاکستان

بجلی کے تمام تھری فیز میٹرز تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے بجلی کے روایتی میٹرز کا اجراء بند کرتے ہوئے سمارٹ میٹرز کی تصیب لازمی قرار دے دی گئی، تمام تھری فیز میٹرز تبدیل کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاور ڈویژن اور آئی ایف سی کے درمیان ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز معاہدے کے تحت تقریباً ایک کروڑ کنکشنز پر سمارٹ میٹرز کی تنصیب کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جس کیلئے مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے، سمارٹ میٹرنگ کے منصوبے کے آغاز سے بجلی کے نظام کی جدیدیت کی جانب اہم پیشرفت ہوگی۔
بتایا گیا ہے کہ نئے بجلی کنکشنز کیلئے سمارٹ میٹرز کی تنصیب لازمی قرار دے دی گئی، سمارٹ میٹرنگ سے بجلی چوری کی روک تھام اور بلنگ کے نظام میں شفافیت آئے گی، روایتی میٹرز کا اجرا ختم ہونے سے جدید ڈیجیٹل نظام کی جانب عملی پیش رفت ہے، تھری فیز صارفین کے تمام میٹرز کو مرحلہ وار سمارٹ میٹرز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمرشل اور صنعتی صارفین کو ڈیجیٹل نظام میں شامل کیا جائے گا۔

پاور ڈویژن سے معلوم ہوا ہے کہ نیپرا کی منظوری سے اس عمل میں تیزی آئی، عالمی مسابقتی عمل کے ذریعے سمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں 40 فیصد کمی ممکن ہوئی، ناقص میٹرز کے مسئلے کے حل کیلئے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں، سمارٹ میٹرز کی تنصیب سے ریکوری میں بہتری اور نقصانات میں کمی متوقع ہے، پاور سیکٹر میں اصلاحات سے مالی استحکام اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker