World
تباہ حال غزہ کی تعمیر نو کیلئے 71.4 ارب ڈالر درکار ہوں گے: اقوام متحدہ رپورٹ
اسرائیل کی بربریت کا نشانہ بننے والے تباہ حال غزہ کی تعمیر نو کے لیے 71.4 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔

اقوم متحدہ اور یورپین یونین نے غزہ ریپڈ ڈیمیج اینڈ نیڈز اسسمنٹ رپورٹ جاری کردی جس میں 24 ماہ کے دوران غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نقصانات کا جائزہ لیا گیا۔
اقوم متحدہ اور یورپین یونین کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی تعمیر نو کے لیے 71.4 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔



