
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز اسکور کیے۔ فخر زمان نے 51 گیندوں پر 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
اس کے علاوہ چارتھ آسالنکا نے 31 اور ڈینیئل سیمز نے 18 رنز بنائے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خلیل احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
198 رنز کے ہدف کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 188 رنز بناسکی۔شامل حسین 53 اور رائلی روسو نے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 2، شاہین آفریدی، عبید شاہ ، سکندر رضا اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یوں لاہور قلندرز 9 رنز سے کامیابی حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر آگئی۔
پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز 8 میچز میں 8 پوائنٹس کے ساتھ چھوتھے جبکہ کوئٹہ 9 میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں نمبر پر موجود ہے۔
پشاور زلمی 8 میچز میں 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔



