World

مشرق وسطیٰ میں جنگ: برطانیہ میں پیٹرول چوری ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا

لندن : مشرق وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے کے بعد برطانیہ میں پیٹرول چوری ہونے کے واقعات میں 62 فیصد اضافہ ہوگیا۔

پیٹرول چوروں سے رقم وصول کرنے والی کمپنی پے مائی فیول کے اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے سبب پیٹرول پمپس پر کام کرنے والے عملے سے بدسلوکی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ایران پر حملے کے بعد ایک عام خاندان کی گاڑی میں پیٹرول بھرنے کی رقم میں 14 پاؤنڈ جبکہ ڈیزل والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو 27 پاؤنڈ سے زائد رقم ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ وہ پیٹرول چرانے والوں سے قانون کی پوری قوت سے نمٹے گی۔

جنوبی انگلینڈ میں پانچ پیٹرول پمپس کے مالک مسٹر جوش کا کہنا ہے کہ پہلے تقریباً ہر ہفتے ایک یا دو مرتبہ پیٹرول کی ادائیگی کے بغیر لوگ بھاگ جاتے تھے لیکن اب ایسا تقریباً پانچ بار ہوتا ہے اور لگتا ہے کہ یہ سوچ پیدا ہو گئی ہے کہ چوری کرنا ٹھیک ہے۔

پیٹرول پمپس کے مالک کا کہنا ہے کہ پیٹرول ڈال کر ادائیگی کے بغیر بھاگ جانے والے ڈرائیورز کے سبب انہیں ہر ہفتے تقریباً دو ہزار پاؤنڈ کا نقصان ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker