پاکستان

پاکستان میں کرپٹو بینکنگ پر بڑی پیش رفت

اسلام آباد، وزیر مملکت برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے اعلان کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرپٹو بینکنگ پر گزشتہ 8 سال سے عائد پابندی ختم کردی ہے، جسے ملکی مالیاتی نظام میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اب پاکستانی بینک لائسنس یافتہ کرپٹو کمپنیوں کے لیے باقاعدہ بینک اکاؤنٹس کھول سکیں گے، جس سے ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں قانونی اور منظم سرگرمیوں کی راہ ہموار ہوگی۔

ان کے مطابق اس سے قبل کرپٹو کمپنیوں اوربینکنگ سیکٹر کے درمیان کوئی باضابطہ رابطہ موجود نہیں تھا، جس کے باعث کئی آپریشنل مشکلات پیش آتی تھیں۔

روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

وزیرمملکت نے واضح کیا کہ اگرچہ بینکوں کو کرپٹو کمپنیوں کے لیے اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، تاہم وہ خود کرپٹو کرنسی کے کاروبار میں شامل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ بینک اپنی یا صارفین کی رقم سے نہ تو کرپٹو خرید سکتے ہیں اور نہ ہی اسے اپنے پاس رکھ سکتے ہیں، تاکہ مالیاتی نظام میں شفافیت اور استحکام برقرار رہے۔

ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے، تاہم اس پر عملدرآمد کے لیے واضح ریگولیٹری فریم ورک ضروری ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker