انٹرنیشنل

ایران کیساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعے کو ہوسکتا ہے، اچھی خبر متوقع ہے: امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعے کو ہوسکتا ہے اور اس میں اچھی خبر متوقع ہے۔

ڈونلڈٹرمپ نے امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کو ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہدایت کی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ 36 سے 72 گھنٹوں میں مذاکرات کا امکان ہے، دوسرا دور جمعے کو ہوسکتا ہے جس میں اچھی خبر متوقع ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روکنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستانی قیادت نے ہم سے کہاکہ ایران پر حملہ نہ کریں، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہم سے ایرانی قیادت کی متفقہ تجاویز آنے تک حملے روکنے کا کہا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ جنگ بندی میں تب تک توسیع کررہے ہیں جب تک بات چیت کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا، اس لیے جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کی جائے گی جب تک کہ ایران کی تجویز پیش نہیں کی جاتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker