پاکستان

پنڈی و اٹک میں ہیوی ٹریفک کی بندش، اٹک ریفائنری کا مین ڈسٹیلیشن یونٹ بند کردیا گیا

راولپنڈی اور اٹک میں ہیوی ٹریفک 24 گھنٹے بند ہونے کے باعث اٹک ریفائنری کا مین ڈسٹیلیشن یونٹ بند کردیا گیا۔

اٹک ریفائنری میں خام تیل کی شدید قلت ہے اور 4 دن سےخام تیل کی سپلائی کمی سے ڈسٹیلیشن یونٹ بندکردیاگیا۔

ریفائنری حکام نے بتایاکہ فوری ٹریفک پابندیاں نہ اٹھائی گئیں تو ریفائنری جلد بند ہوجائے گی، جبکہ ریفائنری کی بندش سے اسلام آباد اور پشاور ائیرپورٹس پرجیٹ فیول کی قلت کاخدشہ ہے۔

دوسری جانب ریفائنری سی ای او عادل خٹک کے مطابق ٹریفک پابندیوں کےباعث خام تیل اورمصنوعات کی ترسیل متاثرہے اور اٹک ریفائنری نے مین ڈسٹیلیشن یونٹ بند کردیا، فوری اقدامات نہ کیے گئے تو بحران شدت اختیار کرسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کو صورتحال سےآگاہ کیاجاچکا ہے، فوری اقدامات نہ کیےگئے توملک میں ایندھن بحران پیدا ہوسکتاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker