پاکستان

معروف ہارٹ سرجن ڈاکٹر حسنات کو جناح کارڈیک انسٹیٹیوٹ لاہور کا سربراہ لگانےکا فیصلہ

لیڈی ڈیانا کی دوستی سے شہرت پانے والے معروف ہارٹ سرجن ڈاکٹر حسنات کو جناح کارڈیک انسٹیٹیوٹ لاہور کا سربراہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر حسنات نے جناح کارڈیک انسٹیٹیوٹ کا دورہ بھی کیا اور باقاعدہ جوائن کرنے کے لیے 2 ماہ کا وقت مانگا ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ وہ ڈاکٹر حسنات سے رابطے میں ہیں۔

خیال رہے کہ ہارٹ سرجن ڈاکٹر حسنات برطانیہ اور آسٹریلیا کے اسپتالوں میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، انہیں لیڈی ڈیانا سے دوستی کی بدولت عالمی شہرت ملی تھی۔

لیڈی ڈیانا نے 1996 میں اپنے دورہ لاہور کے دوران ڈاکٹر حسنات کی والدہ سے بھی ملاقات کی تھی۔ ڈاکٹر حسنات کے ماموں ڈاکٹر جواد ساجد بھی معروف ہارٹ سرجن ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker