انٹرنیشنل

ایران نے 8 خواتین کی سزائے موت روک دی، ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں ایک اہم اور مثبت پیش رفت سے آگاہ کیا گیا ہے جس کے تحت ایران نے 8 خواتین مظاہرین کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق یہ ایک اچھی خبر ہے جو انسانی حقوق کے حوالے سے اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے، ایران نے ان میں سے 4 خواتین کو فوری طور پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

باقی 4 خواتین کی سزاؤں میں نرمی کرتے ہوئے انہیں ایک ماہ قید کی سزا سنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام کشیدگی میں کمی اور انسانی ہمدردی کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

امریکی صدر نے اپنے بیان میں ایران کی جانب سے اس درخواست کو قبول کرنے پرشکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ یہ فیصلہ عالمی برادری کے لیے حوصلہ افزا ہے۔

سیاسی و سفارتی حلقوں میں اس پیش رفت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے جبکہ انسانی حقوق کے کارکنان بھی اس فیصلے کو مثبت قدم کے طور پر دیکھ رہے ہیں تاہم اس حوالے سے ایرانی حکام کی جانب سے باضابطہ تصدیق کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker