پاکستان
ملک بھرکے ائیرپورٹس پر ایک ہی اسکینرکے ذریعے تمام اداروں کی مشترکہ چیکنگ کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر کے ائیرپورٹس پر ایک ہی اسکینر کے ذریعے تمام اداروں کی مشترکہ چیکنگ اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر کوآرڈینیشن یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت وزارت دفاع اور داخلہ کی مشترکہ حکمت عملی کے لیے خصوصی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ائیر پورٹس پر عوام کی سہولت کے لیے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ائیرپورٹس پر ایک ہی اسکینر کے ذریعے تمام اداروں کی مشترکہ چیکنگ ہوگی۔ چیکنگ کے نظام کو موثر بنانے کے لیے ائیرپورٹس پر جدید ترین مشینری نصب کی جائےگی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایک ہی اسکینر پر تمام اداروں کی مشترکہ چیکنگ سے وقت کی بچت ممکن ہوگی۔



