پاکستانتازہ ترین

وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام کا جمعے کو اسلام آباد میں مذاکرات کی حتمی تصدیق سے انکار

وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے جمعے کو اسلام آباد میں مذاکرات کی حتمی تصدیق سے انکار کردیا، ذرائع کے مطابق ابھی سب کچھ زیر غور ہے ، حتمی نہیں۔

دوسری طرف ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوشش کی تعریف کی۔

ترجمان اسماعیل بقائی نےکہا کہ جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں، ایران کے قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز امریکی صدر نے اُمید ظاہر کی تھی کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعے کو ہوسکتا ہے اور اس میں اچھی خبر متوقع ہے، صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ آئندہ 36 سے 72 گھنٹوں میں مذاکرات کا امکان ظاہر کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker