پاکستان

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل امریکا ایران مسئلے کےحل کیلئے ہر سطح پرکوششیں کررہے ہیں: محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہےکہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل امریکا ایران مسئلے کےحل کے لیےہر سطح پر بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے انعقاد کے حوالے سے سفارتی کاوشوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں امریکا ایران تنازع کے دیرپا حل کے سفارتی چینلز کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا گیا اور وزیرداخلہ نے جنگ بندی میں توسیع کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےجنگ بندی میں توسیع خوش آئند ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل مسئلے کےحل کے لیےہر سطح پر بھرپور کوششیں کر رہے ہیں،امید ہےکہ فریقین سفارتی اور پر امن حل کو موقع دیں گے۔

اس کے علاوہ نیٹلی بیکرنے خطے میں قیام امن اور تنازع کے حل کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker