بزنس
امریکا ایران مذاکرات میں غیر یقینی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
امریکا ایران مذاکرات میں غیر یقینی کی صورتحال کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 103ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی جب کہ ڈبلیو ٹی آئی بھی تقریباً95 ڈالر فی بیرل میں ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔
دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان پایا جارہا ہے۔
پاکستان اسٹا ک ایکسچینج ہنڈریڈ انڈیکس اب سے کچھ دیر پہلے 1ہزار907پوائنٹس کمی کے بعد 1 لاکھ 69 ہزار 671پوائنٹس پر دیکھا گیا۔
ہانگ کانگ ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی 0.9 فیصد ، جاپان کی نکئی 0.7 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔
ادھر جنوبی کوریا کاسپی میں 0.9 فیصد اضافہ ہوا جب کہ بھارتی شیئرمارکیٹس میں کمی کا رجحان ہے۔



