انٹرنیشنل

ٹرمپ کا امریکی بحریہ کو آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ہر کشتی کو تباہ کرنے کا حکم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ہر کشتی کو تباہ کرنے کا حکم دے دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ہر کشتی کو تباہ کر دیا جائے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحریہ کوحکم دیا ہے کہ چھوٹی یا بڑی ہر کشتی کو نشانہ بنایا جائے، دشمن کے تمام 159 بحری جہاز سمندر کی تہہ میں جا چکے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی مائن سویپرز آبنائے ہرمز کو صاف کرنے میں مصروف ہیں، آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم دے دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker