لاہور میں بچوں کے قتل کا ڈراپ سین،قاتل کون ہے؟

لاہور کے علاقے اچھرہ میں بچوں کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا،ماں ہی بچوں کی قاتل نکلی،اقبال جرم بھی کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق خاتون نے بتایا کہ خاوند بچوں کے حوالے سے اکثر طعنے مارتا تھا،ماں نے تین روز قبل چھری خریدی تھی۔طعنوں سے تنگ آکر بچوں کو مارنے سے پہلے اس نے اپنے آپ کو مارنے کا منصوبہ بھی بنایا۔
گمبٹ میں خاتون کاروکاری کے الزام میں قتل، ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی
بعد ازاں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کا بتانا تھا کہ ملزمہ نے تیز دھار آلہ سے اپنے تین بچوں کو بے دردی سے قتل کیا،انویسٹی گیشن اور آپریشنز ونگ کی مشترکہ کوششوں سے بہت کم وقت میں ملزمہ کی گرفتاری ممکن ہوئی۔
فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے ہیں،ملزمہ نے ابتدائی تفتیش میں گھریلو ناچاکی کا اعتراف کیا،مقتول بچوں کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کی گئیں۔
مالاکنڈ ، سوشل میڈیا کیلئے ویڈیوز بنانے پر دیور نے بھابھی اور 2 بھتیجیوں کو قتل کر دیا
ملزمہ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،معصوم بچوں کے قتل میں ملوث ملزمہ کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گاْ



