بولان: ڈھاڈر پولیس تھانے پر مسلح حملہ، ایک اہلکار شہید، اے ٹی ایف کے چار اہلکار زخمی

بولان: ڈھاڈر پولیس تھانے پر مسلح حملہ، ایک اہلکار شہید، اے ٹی ایف کے 4 اہلکار زخمی
🔶 بولان کے علاقے ڈھاڈر میں سٹی پولیس تھانے پر نامعلوم مسلح افراد نے جدید خودکار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے دستی بموں اور راکٹوں کا بے دریغ استعمال کیا، جس کے نتیجے میں شدید دھماکوں اور وقفے وقفے سے ہونے والی فائرنگ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
🔶 اس افسوسناک حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار صوبہ خان ولد بختیار شہید ہو گئے، جبکہ اے ٹی ایف (ATF) کے چار اہلکار جن میں سجاد، اصغر، رفیق اور گامڑن شامل ہیں، شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر، ڈاکٹر زاہد حسین کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
🔶 واقعے کے فوراً بعد زخمیوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ تاہم، طبی امداد دینے کے بعد شدید زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے سبی سی ایم ایچ (CMH) منتقل کر دیا گیا ہے۔
🔶 پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا ہے، جبکہ دیگر حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔۔



