پاکستان

ا سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر ہفتے کی صبح اسلام آباد کیلئے روانہ ہونگے،ترجمان وائٹ ہاؤس

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اسٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر ہفتے کی صبح اسلام آباد کیلئے روانہ ہونگے، جےڈی وینس امریکا میں موجود رہ کر صورتحال پر نظررکھیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر سب کو پاکستان روانگی کیلئے اسٹینڈ بائی رکھاجائیگا۔

امریکا کی اعلیٰ سطحی ٹیم پاکستان بھیجنے کی تیاری، سی این این کا بڑا دعویٰ

حالیہ دنوں میں ایران کی طرف سے پیشرفت دیکھی گئی ہے،امید ہے بات چیت میں مزید پیشرفت ہوگی۔جے ڈی وینس ضرورت پڑنے پر پاکستان جاسکتے ہیں ، ایران کی طرف سے بالمشافہ ملاقات کااظہارکیاگیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے جنگ بندی میں توسیع کیلئے لچک کا مظاہرہ کیا ،انہوں نے اسٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر کو دوبارہ اسلام آباد بھیجنے کا فیصلہ کیا ۔

صدر ٹرمپ سفارتکاری کو ایک موقع دینے کیلئے تیار رہتے ہیں، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ایرانی موقف سننے کیلئے کل پاکستان روانہ ہونگے۔

یہ ہماری جنگ نہیں، توانائی وافر ہے، یورپ آبنائے ہرمز پرزیادہ انحصار کرتا ہے، امریکا

پاکستان میں ہونیوالی اس ملاقات سے مثبت نتائج اور پیشرفت کیلئے پرامید ہیں،پاکستان اس سارے عرصے میں بہترین دوست اور شاندار ثالث رہا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker