انٹرنیشنل
ایران کو ایٹمی پروگرام چھوڑنا ہوگا، ڈیل کیلئے ایران کے پاس یہ تاریخی موقع ہے: امریکی وزیر جنگ

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ڈیل کیلئے ایران کے پاس یہ تاریخی موقع ہے، ایران کو ایٹمی پروگرام چھوڑنا ہوگا۔
امریکی وزیرِ جنگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ایران کے پاس اب بھی موقع ہے، مذاکرات کی میز پر ایران کو اپنا بہترین اور دانش مندی پر مبنی فیصلہ کرنا ہوگا۔
امریکی وزیرجنگ نے کہا بال اب ایران کے کورٹ میں ہے، ڈیل کے لیے ایران کے پاس یہ تاریخی موقع ہے۔
امریکی وزیر جنگ نے کہا ایرانی سمندروں کی امریکی ناکہ بندی ہر گزرتے دن مضبوط ہو رہی ہے۔
امریکی فوج کے جنرل ڈین کین نے کہا امریکا آبنائے ہرمز کی مکمل ناکہ بندی پر ہر سطح پر عمل درآمد کر رہا ہے، قبضے میں لیےگئے ایرانی بحری جہاز توسکا کا عملہ محفوظ ہے۔



