بلوچستان

کوئٹہ سے 34 کلو منشیات لاہور اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، گینگ پکڑا گیا

کوئٹہ سے 34 کلو منشیات لاہور اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، گینگ پکڑا گیا
لاہور :پنجاب پولیس نے کوئٹہ سے لاہور منشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کے تین کارندوں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سول لائن پولیس نے خفیہ اطلاع پر گولڈنگ چوک سے 3 ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان ویگو ڈالے میں ہیروئن چھپا کر کوئٹہ سے لاہور سپلائی کرنے آئے تھے۔ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے بتایا کہ ملزمان نے ڈالے کی سیٹوں کے نیچے ہیروئین چھپا رکھی تھی، کارروائی کے دوران ملزمان سے 34 کلو سے زائد ہیروئین برآمد ہوئی۔پولیس نے کارروائی کے بعد منشیات اور ڈالے کو تحویل میں لے لیا۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ منشیات کو پورے لاہور شہر میں سپلائی کرنا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker