بزنس

قیمتوں میں اضافہ، پیٹرولیم لیوی 107 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں بڑا اضافہ کر دیا ، جس کے بعد عوام پر مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول پر لیوی میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرولیم لیوی کی مجموعی شرح 107 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اس سے قبل پیٹرول پر لیوی 80 روپے 61 پیسے فی لیٹر تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیوی میں اضافے کا فیصلہ حکومتی ریونیو بڑھانے اور مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ رو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 19پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker