جرم
راولپنڈی: اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ڈاکو پولیس مقابلے میں مارے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ ہلاک ملزمان نے گزشتہ روز اڈیالہ روڈ پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے ایک دکاندار کو قتل کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان اس سے قبل بھی سیکڑوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔



