بزنس

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کاکرائے بڑھانےکا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر کرائے بڑھانے کا اعلان کردیا۔

صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز مذمت کرتے ہیں۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر 10 فیصد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا مسلسل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہورہے ہیں۔

صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے موٹروے پولیس ٹریفک پولیس سمیت سارے چلان ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker