انٹرنیشنل

وائٹ ہاؤس ڈنر میں حملہ کرنے والے شخص کی شناخت سامنے آگئی، حملہ آور ٹیچر نکلا

وائٹ ہاؤس ڈنر میں حملہ کرنے والے شخص کی شناخت سامنے آگئی جو کہ ایک سابق ٹیچر ہے۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ہفتے کے روز وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کے اعزاز میں رکھے گئے عشائیے میں فائرنگ کرنے والے گرفتار مشتبہ شخص کی شناخت قانون نافذ کرنے والے ایک اہلکار نے کول تھامس ایلن کے طور پر کی، جو لاس اینجلس کا رہائشی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹس کے مطابق 31 سالہ کول ایک کیلٹیک گریجویٹ ہے جو پارٹ ٹائم ٹیچر اور گیم ڈویلپر کے طور پر کام کر رہا ہے۔

ڈسٹرکٹ آف کولمبیا پولیس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نے کہا کہ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ مشتبہ شخص واشنگٹن ہلٹن ہوٹل میں مہمان تھا لیکن اس کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کا کوئی مقصد طے نہیں ہو سکا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ حملہ آور کا ہدف کیا تھا، اس بات کی بھی تحقیقات کی جائیں گی کہ حملہ آور اسحلے سمیت اندر کیسے پہنچا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker