پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے۔

صدر آصف علی زرداری چین کے شہر چانگشا پہنچے جہاں چینی صوبہ ہونان کے عوامی کانگریس کے نائب چیئرمین ہو ژوشینگ نے صدر زرداری کا استقبال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق صدر زرداری دورے کے دوران چینی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ صدر مملکت شاؤشان میں ماؤ زے تنگ کی جائے پیدائش کا دورہ بھی کریں گے۔

دورۂ چین کے دوران سندھ حکومت اور چینی کمپنیوں کے درمیان معاہدے متوقع ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker