صحت

ملک بھر میں خسرے سے 71 اموات رپورٹ

کراچی: رواں سال ملک بھر میں خسرے سے 71 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق ملک میں رواں برس 16ہزار سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے4 ہزار کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں سال ملک بھر میں خسرے سے 71 اموات رپورٹ ہوئیں، خسرے سے سب سے زیادہ 40 اموات سندھ میں رپورٹ کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں خسرہ کے 4 ہزار سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سندھ میں 1100 سےزیادہ کیسزکی لیبارٹری سےتصدیق ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker