کھیلکرکٹ

پی ایس ایل 11: حیدرآبادکنگز مین نے راولپنڈیز کو میچ جیتنےکیلئے 245 رنز کا ہدف دے دیا

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں حیدرآباد کنگز مین نے راولپنڈیز کو میچ جیتنے کےلیے 245 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

حیدر آباد کنگز مین نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 244 رنز بنائے۔

حیدرآباد کی جانب سے گلین میکسویل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 37 گیندوں پر 70 رنز بنائے۔

ان کے علاوہ عثمان خان 54 اور کوشال پریرا 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل میں پلے آف کے لیے تین ٹیموں کا فیصلہ ہوچکا ہے جب کہ چوتھی پوزیشن کے لیے لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔لاہور قلندرز کی 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن ہے، حیدرآباد کنگز مین کے 9 میچوں میں 8 پوائنٹس ہیں ، اگر حیدرآباد کنگز مین نے راولپنڈیز کو 158 رنز سے کم پر روک لیا تو وہ پلے آف میں پہنچ جائے گی بصورت دیگر لاہور قلندرز پلے آف کھیلےگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker