پاکستان

راولپنڈی : پھٹی ہوئی ٹوپی پہننے پر طالب علم پر پائپ سے تشدد، مدرسے کا استاد گرفتار

راولپنڈی پولیس نے طالب علم پر تشدد کے الزام میں مدرسے کے استاد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ طالب علم کے والد نے مدرسے کے استاد کے خلاف مقدمہ درج کرایاتھا۔

مدعی مقدمے کے مطابق استاد نے پھٹی ہوئی ٹوپی پہننے پرطالب علم کوپلاسٹک کے پائپ سےمارا جس کے بعد پولیس نے طالب علم پر تشدد کے الزام میں استاد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق طالب علم کا طبی معائنہ کرالیا گیا ہے، طالب علم پر تشدد اور اسے حبس بےجا میں رکھنے پرتفتیش ہورہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker