پاکستان
اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس خادم سومرو کی ممکنہ طور پر سندھ ہائیکورٹ ٹرانسفر کا امکان
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو کی ممکنہ طور پر سندھ ہائیکورٹ ٹرانسفر کا امکان ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی ممکنہ ٹرانسفر کے معاملے پر جسٹس خادم حسین سومرو نے سماعت کےاختتام پر کمرہ عدالت میں موجود وکلا و سائلین کا شکریہ ادا کیا۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔
خیال رہے کہ جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج سپریم کورٹ میں ہونے جا رہا ہے۔
جسٹس خادم حسین سومرو کو فروری 2025 میں سندھ ہائیکورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر کیا گیا تھا۔



