انٹرنیشنل

بریانی کے بعد تربوز کھانے سے میاں، بیوی سمیت 2 بچیاں جاں بحق

بھارتی شہر ممبئی میں بریانی کے بعد تربوز کھانے سے میاں بیوی اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممبئی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد فوڈ پوائزننگ کے سبب انتقال کرگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 40 سالہ عبداللہ عبدالقادر، 35 سالہ اہلیہ نسرین، 16 سالہ بیٹی عائشہ اور 13 سال کی زینب نے ہفتے کی شب دیگر رشتے داروں کے ہمراہ بریانی کھائی۔

بعد ازاں رات ایک بجے انہوں نے تربوز کھایا جس کے چند گھنٹوں بعد ہی ان کی طبیعت بگڑگئی۔

رپورٹ کے مطابق صبح 5 کے قریب ان لوگوں کو شدید قے شروع ہوگئی، ابتدائی طور پر مقامی ڈاکٹر نے طبی امداد فراہم کی لیکن طبیعت مزید بگڑنے پر انہیں دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چاروں دوران علاج چل بسے۔

اسپتال میں چاروں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر زید قریشی نے بتایا کہ انہیں شدید قے اور ڈائریا کی شکایت تھی، انہوں نے بتایا تھا کہ ان لوگوں نے تربوز کھایا ہے۔

تاہم حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرکے ہی اصل وجہ موت پتا چل سکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker