پاکستان

پمز اسپتال میں عمران خان کی آنکھوں کا فالو اپ چیک اپ مکمل

اسلام آباد: پمز اسپتال میں آج بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھوں کا فالو اپ چیک اپ کیا گیا۔

اسپتال حکام کے مطابق عمران خان کو Anti-VEGF intravitreal injection کی چوتھی ڈوز دی گئی، ماہرین چشم نے ان کا معائنہ کیا جس میںOptical Coherence Tomography میں بہتری پائی گئی۔

پمز اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میڈیکل پراسیس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی رضامندی حاصل کی گئی۔

انتظامیہ کے مطابق مریض کی مکمل آگاہی و رضامندی اور معیاری نگرانی کے تحت آپریشن تھیٹرمیں طریقہ کار مکمل کیا گیا جس کے بعد عمران خان کو مزید نگہداشت،فالو اپ ہدایات اور دستاویزات کے ساتھ ڈسچارج کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker