پاکستان

جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن کیانی،جسٹس بابراورجسٹس ثمن کے تبادلوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 جج صاحبان کے تبادلوں کی منظوری دے دی۔ تینوں ججز کے تبادلوں کے فیصلے کثرت رائے سے کیےگئے۔

چیف جسٹس پاکستان کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ فیصلہ کثرت رائے سے ہوا، جوڈیشل کمیشن کے 9 ارکان نے جسٹس محسن اختر کیانی کے تبادلے کے حق میں ووٹ دیا۔

جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کا تبادلہ لاہور ہائی کورٹ کرنےکی منظوری دے دی۔

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس بابر ستارکا پشاور ہائی کورٹ تبادلہ کردیا، جسٹس بابر ستارکا پشاور ہائی کورٹ تبادلہ بھی کثرت رائے سےکیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی سندھ ہائی کورٹ تبادلے کی منظوری بھی دے دی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم سومرو کے تبادلےکی سفارش واپس لے لی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker