بلوچستانMastung

مستونگ: نامعلوم مسلح افراد کیسکو کے عملے کو یرغمال بنا کر گاڑیاں چھین کر فرار

مستونگ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کیسکو کے عملے کو یرغمال بنا کر گاڑیاں چھین کر فرار ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مستونگ کے علاقے صدیق آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے کیسکو کے عملے پر حملہ کردیا اور انہیں یرغمال بنا کر نقدی رقم اور پک اپ گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker