سولر صارفین کیلئے نیپرا لائسنس کی شرط ختم کردی گئی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے 25 کلو واٹ اور اس سےکم سولر صارفین کے لیے نیپرا سے لائسنس کی شرط ختم کردی۔
نیپرا کے ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر اویس لغاری کی خصوصی ہدایت پر پاور ڈویژن نے نیپرا کو خط لکھا تھا۔
نیپرا کے مطابق پاور ڈویژن نے 25 کلو واٹ اور اس سے کم سولر صارفین کے لیے نیپرا سے لائسنس حاصل کرنے کی شرط ختم کرنےکی درخواست کی تھی۔

نیپرا نے پاورڈویژن کے خط کے بعد سولر صارفین کے لیے لائسنس کی شرط ختم کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
خیال رہےکہ نیپرا نے اعلان کیا تھا کہ نیشنل گرڈ سے جڑے ہوئے تمام لوڈ کے حامل سولر صارفین کو نیپرا سے لائسنس لینا پڑےگا، نیپرا لائسنس پر ایک ہزار روپے فی کلو واٹ کے حساب سے فیس بھی ادا کرنا ہوگی۔ اس اعلان سے پہلے نیپرا صرف 25 کلوواٹ سے زیادہ لوڈ کے سولر صارفین کو لائسنس جاری کرتا تھا۔
تاہم اب نیپرا نے 25 کلو واٹ اور اس سےکم سولر صارفین کے لیے نیپرا سے لائسنس کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔



