جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس

برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے وائٹ ہاؤس پریس ڈنر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کا یہ عمل کبھی کامیاب نہیں ہوگا، جمہوری ممالک اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے متحد رہیں گے۔
برطانیہ کے شاہ چارلس نے امریکی گانگریس سے خطاب کرتے ہوئے یورپ اور امریکا کی شراکت داری کو آج پہلے سے کہیں زیادہ اہم قرار دیا اور کہا کہ جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے۔
برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے یوکرین کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کی اپیل کی اور کہا کہ یوکرین میں قیام امن کیلئے مغربی اتحاد کا برقرار رہنا ضروری ہےکیونکہ جنگ نیٹو کے عزم کا امتحان لے رہی ہے، یوکرین کے دفاع کیلئے غیر متزلزل عزم کی ضرورت ہے تاکہ ایک حقیقی، منصفانہ اور پائیدار امن یقینی بنایا جا سکے۔
بادشاہ چارلس نے کہا برطانیہ اور امریکا کا اتحاد صرف ماضی کی کامیابیوں پر قائم نہیں رہ سکتا، ماضی کے تمام اختلافات کے باوجود برطانیہ امریکا نے مشترکہ راستے تلاش کیے ، برطانیہ اور امریکا کا اتحاد تاریخ کے عظیم ترین اتحادوں میں سے ایک ہے
شاہ چارلس نے ماحولیاتی تحفظ، انسانی ہمدردی اور مذاہب کے احترام کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ موجودہ غیر یقینی دور میں رواداری، آزادی جیسی جمہوری اقدار کا دفاع زیادہ ضروری ہے۔



