موسم

ضلع اورکزئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، درجنوں مکانات پانی میں بہہ گئے

ضلع اورکزئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، مشتی میلہ کے مقام پر سیلابی ریلوں کے باعث درجنوں دکانیں اور مکانات پانی میں بہہ گئے۔

سیلابی ریلے کے راستے میں آنے والی متعدد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی بہہ گئیں۔

اُدھر پشاور، مالاکنڈ اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی جبکہ لاہورمیں تیز آندھی کے بعد مختلف علاقوں میں بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی۔

بہاولنگر اور گجرات سمیت پنجاب کے بعض دیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker