پاکستانتازہ ترین

ایران کا امریکا کی جانب سے جہازوں کو قبضے میں لینے پر اقوام متحدہ سے شدید احتجاج

ایران نے امریکا کی جانب سے ایرانی جہازوں کو قبضے میں لینے پر اقوام متحدہ سے احتجاج کرتے ہوئے جہازوں کا قبضہ فوری ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور صدر سلامتی کونسل کو خط میں امریکی ناکہ بندی کو بحری قزاقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی رویہ بین الاقوامی تجارت میں مداخلت اور املاک پر غیر قانونی قبضہ ہے۔

امیر سعید ایروانی نے کہا کہ ایران کو امریکی اقدامات کا جواب دینے کا حق حاصل ہے۔

امریکی ناکہ بندی سے ایران کی تجارت معطل، چاہ بہار میں 20 سےزائد جہاز پھنس گئے: سینٹکام

دوسری جانب ترجمان ایرانی فوج محمد اکرمنیا کا کہنا ہے کہ امریکا سے جنگ بندی کے باوجود وہ جنگ کو ختم نہیں سمجھتے، ایرانی افواج تیاری اور اہداف کی فہرستیں اپ ڈیٹ کر رہی ہیں۔

ادھر بحیرہ عرب میں امریکی افواج کی ناکہ بندی جاری ہے، امریکی سینٹرل کمان کے مطابق ایرانی بندرگاہ کی طرف جانے کے شبے میں بلیو اسٹار تھری نامی جہاز کو روک کر تلاشی لی گئی اور اب تک 39 جہازوں کو رُخ موڑنے پر مجبور کیا جاچکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker