جرم
مٹیاری شاہ پور میں گھر سے 8 سالہ بچے کی لاش برآمد، ایک شخص گرفتار
مٹیاری شاہ پور میں ایک گھرسے 8 سالہ بچے کی لاش ملی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق بچے کے جسم پرتشدد کے نشانات موجود ہیں اور بچےکوقتل کرکےلاش چھپائی گئی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ موت سے متعلق حقائق کا پوسٹ مارٹم کے بعد پتاچلےگا تاہم فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ورثا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بچے کو نشہ دیکرزیادتی کے بعد قتل کیا گیا، قاتل محلے کا رہائشی ہے جس کو پکڑ کر پولیس کےحوالے کیا ہے۔



